پاناما کیس: سپریم کورٹ کا 5رکنی بنچ کل صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائے گا،سکیورٹی انتظامات مکمل

جے آئی ٹی نے 10جولائی کورپورٹ جمع کروائی،سپریم کورٹ نے پانچ سماعتوں کے بعد 21جولائی کوفیصلہ محفوظ کیا،دفعہ 144نافذ،ریڈزون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،سپریم کورٹ میں غیرمتعلقہ افرادکاڈاخلہ ممنوع قراردے دیاگیا۔ میڈیارپورٹس

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 19:17

پاناما کیس: سپریم کورٹ کا 5رکنی بنچ کل صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائے گا،سکیورٹی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) : سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ کل بروزجمعہ دن ساڑھے 11 بجے سنانے کا اعلان کردیا ہے، سپریم کورٹ نے پاناما کیس کافیصلہ 21جولائی کو محفوظ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس سے متعلق ملک کے عوام، سیاستدانوں اور حکومتی عہدیداروں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کافیصلہ کل صبح سارھے گیارہ بجے سنانے کا اعلان کردیاہے۔

پاناما کیس کافیصلہ 5رکنی بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس گلزار سنایا جائے گا۔ پاناما کیس کافیصلہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پانچ روز کیس کی سماعت کی۔ اور 21جولائی کوسپریم کورٹ نے محفوظ کرلیاتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسران پرمشتمل پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ےشکیل دی تھی۔

جس نے 10جولائی کواپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے پانچ سماعتوں کے بعد 21جولائی کوفیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم آج سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے سنانے کااعلان کردیاہے۔ پاناما کیس کے فیصلے کااعلان ہوتے ہی حساس اداروں اور پولیس نے ریڈزون میں تسلی بخش سکیورٹی انتظامات کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔سپریم کورٹ سمیت اسلام آباد کی سکیورٹی سخت اور سپریم کورٹ میں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ سختی سے منع ہوگا۔ تاہم اسلام آباد میں دفعہ 144پہلے ہی نافذ ہے۔پاناما کیس کے فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کے باہر رینجرز، ایف سی، پولیس اورٹریفک پولیس بھی تعینات کی جائے گی۔


پاناما کیس: سپریم کورٹ کا 5رکنی بنچ کل صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائے گا،سکیورٹی ..