تمام معاملات مریم بی بی چلارہی،ثابت ہوگیا(ن) لیگ میں اختلافات ہیں،شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 19:11

تمام معاملات مریم بی بی چلارہی،ثابت ہوگیا(ن) لیگ میں اختلافات ہیں،شیخ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی 2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات ہیں،تمام معاملات مریم بی بی چلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاکہ چوہدری نثار نے کہاکہ انہیں ڈیڑھ دو ماہ سے کسی قابل نہیں سمجھاگیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام معاملات مریم بی بی کے ماتحت چل رہے ہیں۔میڈیا سیل مریم نوازچلا رہی ہیں۔واضح رہے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شیخ رشید کواپنی پریس کانفرنس میں خوب تنقید کانشانہ بنایا۔چوہدری نثارنے کہاکہ شیخ رشید صاحب میں ہرسٹاپ پررکنے والی ٹرین کاسوار نہیں ہوں،آپ کودوسری ٹرینیں مبارک ہوں۔

متعلقہ عنوان :