چوہدری نثار کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 19:03

چوہدری نثار کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) چوہدری نثار کو تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو دعوت دی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کیلئے سب سے بہترین آپشن اب تحریک انصاف ہی ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے پاناما کیس فیصلے کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔