حکمران خاندان ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار نے ملکی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے ‘یاسمین راشد

جمعرات 27 جولائی 2017 19:12

حکمران خاندان ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکمران خاندان ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار نے ملکی بنیادوں کو کھو کھلا کر دیا ہے ، قرضے لینے کا حکومت نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکے دار اور ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے اوپر سے لیکر نیچے تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ، کرپشن، لوٹ مار اور ناکام منصوبے شریف خاندان کی پہنچان بن چکے ہے ، نواز شریف پر 32کرپشن کے کیسز ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ نے شریف خاندان کی کرپشن کا پردہ چاک کر دیا ہے نواز شریف اقتدار سے چمٹنے کے بجائے فوری طور پر علیحدہ ہو جائیں کرپٹ وزیر اعظم کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بد نامی ہو رہی ہے ،ملکی ادارے نواز شریف کی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں چور اور ڈکیت حکمران پاناما کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے بیس کروڑ عوام شریف خاندان اور انکے درباریوں کو لوٹی ہوئی دولت ہضم نہیں کرنے دیگی بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے پائی پائی وصول کرے گی ، نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا ہے اب انکا اگلا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :