ملکی موجودہ صورتحال فی الفور قومی حکومت کی متقاضی ہے،طارق محمودمدنی

حکمرانوں کی نااہلی کے با عث ملک ہر لحاذ سے خطرے کی لکیر پر پہنچ گیا ہے، سربراہ پاکستان امن کونسل

جمعرات 27 جولائی 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی موجودہ صورتحال فی الفور قومی حکومت کی متقاضی ہے حکمر انوں کو چائیں کہ وہ قومی مفاد میں اپنی نااہلی پر رضا کارانہ مستعفی ہو کرملک میں تین سال کیلئے اتفاق رائے سے قومی حکومت تشکیل دیں کیونکہ ان کی ناا ہلی کے با عث ملک ہر لحاذ سے خطرے کی لکیر پر پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری طرف ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کو اندورنی و بیرونی خطرات کا بھی شدیدسامنا ہے ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سے پی اے سی سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی سے فون پر بات چیت کے دوران کیا طارق مدنی نے کہا کہ حکمرانو ں کی ناہلی سے ملک قرض کے بوجھ تلے بری طرح سے دب چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں پیدا ہو نے وا لا قوم کا ہر بچہ مقروض پیدا ہورہا ہے جبکہ قوم کے ان معصوم بچوں نے ابھی اپنی آنکھیں بھی ٹھیک طرح سے نہیں کھولیںمگر حکمرانوں کی نا اہلی نے ماں کی گود کے بچوں کو بھی بیرونی قر ضوں میں جکڑ دیا ہے او ر قرض کا بوجھ معصوم نو نہال و شیر خوار بچو ں پر ڈا ل دیا ہے جبکہ دوسری طرف ملک کا ہر شہری حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے اپنے کاندھوں پر قرض کا بوجھ لیکر دنیا سے ر خصت ہورہا ہے انہوںنے مزید کہا کہ حالانکہ شریعت کے مطابق مرنے سے پہلے قرض کا بوجھ اتارنے کا حکم ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے ہمیں نہ صرف قرض کی ز ندگی جینے پر مجبور کرر کھا ہے بلکہ بھوک و مفلسی کی زندگی بھی جینے پر بھی مجبور کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :