ضلع ملیر اور غربی میں بھی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت صفائی ستھرائی کا کام چائنا کی کمپنی کے سپرد کیا جارہا ہے،جام خان شورو
پمپنگ اسٹیشنوں پر مشینوں کی تبدیلی اور وہاں بجلی کے بریک ڈائون سے نمٹنے کے لئے جنریٹروں کی تنصیب کے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے،صوبائی وزیر بلدیات
جمعرات 27 جولائی 2017 19:10
(جاری ہے)
کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 360 عمارتوں کے مکینوں کو متنادل رہائش کی فراہمی کے لئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی اس سلسلے میں ایک سمری بھیجی گئی ہے تاکہ ان مکینوں کو عمارتوں کی دوبارہ تعمیر تک ان میں رہائش کی فراہمی کی جاسکے۔
ضلع ٹھٹھہ میں تمام وارڈز کو تنخواہوں کے علاوہ پانی، صفائی اور فائر کے نظام کی درستگی کے لئے 5 لاکھ روپے ماہانہ کی سندھ حکومت خصوصی گرانٹ فراہم کررہی ہے اور اس کی مانیٹرنگ اوراختیارات وہاں کے افسران کے ساتھ ساتھ منتخب نمائندوں کے سپرد کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران مختلف ارکان کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن کامران اختر کی جانب سے ضلع غربی میں خصوصاً بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے فقدان اور حالیہ بارشوں کے بعد وہاں پر صفائی کے بدتر صورتحال کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر جام خان شور و نے کہا کہ ماضی میں شہر سے کچڑہ اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ تک پہنچائے جانے کا کوئی نظام وضع نہیں تھا تاہم اب شہر سے باہر بنائی گئی دونوں لینڈ فل سائیڈز پر کمپیوٹرائزڈ نظام کے باعث وہاں پر روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے اور جن جن اضلاع سے کچڑہ اٹھا کر ان لینڈ فل سائیڈ تک پہنچایا جاتا ہے اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں ماضی کے مقابلے زیادہ کچڑہ اٹھانے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بیک لاک بھی اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ضلع غربی اور ملیر میں بھی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت چائنا کی کمپنی کو کچڑہ اٹھانے کا ٹھیکہ دیا جارہا ہے اور اس معاہدے کے بعد ان اضلاع میں بھی جدید گاڑیاں اپنے کام کا آغاز کردیں گی۔ ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد اور کامران اختر کی جانب سے ضلع وسطی میں ان کے حلقے پی ایس 101 میں پانی کی قلت اور شہر میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے علیحدہ علیحدہ دو توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر جام خان شورو نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں پانی کے بحران کی اصل وجہ طلب کے مقابلے رسد میں کمی ہے اور اس سے نبردآزما ہونے کے لئے K-4 کے عظیم منصوبے کے ساتھ ساتھ 100 اور 65 ملین گیلن اضافی پانی کے دو منصوبوں اور دھابیجی و پپری کے پمپنگ اسٹیشنوں پر مشینوں کی تبدیلی اور وہاں بجلی کے بریک ڈائون سے نمٹنے کے لئے جنریٹروں کی تنصیب کے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں دھابیجی کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی اچانک متعدد بار بندش کے باعث ضلع وسطی میں کچھ علاقوں میں پانی کا بحران ہوا تاہم اس کی ذمہ دار واٹر بورڈ نہیں بلکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ ہے کیونکہ ایک بار بریک ڈائون کے بعد سرکل کو مکمل ہونے میں 48 گھنٹے لگ جاتے ہیں اور حالیہ بارشوں میں سرکل مکمل ہونے سے قبل دوبارہ بریک ڈائون ہونے اور متعدد بار ایسا ہونے سے یہ معاملات ہوئے تاہم کراچی میں ضلع وسطی میں دیگر علاقوں کی نسبت پانی کا بحران کم ہے۔ انہوں نے کامران اختر کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کہا کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتیں کے ایم سی، کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور رونیو کی زمینوں پر تعمیر ہوئی ہیں اور ان کے خلاف کارروائی بھی متعلقہ ادارے اپنی اپنی اینٹی انکروچمنٹ فورسز کے ذریعے کررہے ہیں جبکہ رونیو بورڈ کی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار متعلقہ ضلع کے ڈپنی کمشنر کو ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت نے ہدایات جاری کردی ہیں البتہ ایس بی سی اے کے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ایس بی سی اے کو ہے اور اس کے لئے متعلقہ تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرکے ان کی میں خود مانیٹرنگ کررہا ہو۔ ٹھٹھہ کے رکن اسمبلی امیر حیدر شاہ کے توجہ دلائو نوٹس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹھٹھہ کی میونسپل کمیٹی کو ملنے والے اوذی ٹی شئیر میں تنخواہوں کی ہی ادائیگی کے بعد سندھ حکومت نے ان کے 9 وارڈز کو صفائی ستھرائی، صاف پانی کی فراہمی اور آگ بجھانے کے لئے ماہانہ 5 لاکھ کی خصوصی گرانٹ فی وارڈز کو فراہم کرنا شروع کردیا ہے اور اس کی مانیٹرنگ منتخب عوامی نمائندوں اور افسران مل کر کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.