فاٹامیں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،اقبال ظفرجھگڑا

فاٹا میں اربوں روپے کے حامل ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر ،انفراسٹرکچر کی بحالی ، انڈسٹریل زون کاقیام بھی شامل ہے،گورنرخیبرپختونخوا کا یواین ڈی پی کے ایڈوائزر سکائی کرسٹینسن سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 19:10

فاٹامیں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے موثراقدامات اٹھائے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹامیں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں ٹیوب ویلوں کو سولرسسٹم پرمنتقل کرنے کے ساتھ ساتھ سمال ڈیمز بھی تعمیرکئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں UNDP کے ایک اعلی سطحی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

وفد کی قیادت یواین ڈی پی کے ایڈوائزر سکائی کرسٹینسن کررہے تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم بھی موجود تھے۔ گورنرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے خصوصی ہدایت پر فاٹا میں اربوں روپے کے حامل ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بحالی ، انڈسٹریل زون کاقیام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ان تمام منصوبوں کی تکمیل سے فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے میں مددملے گی۔ گورنرنے کہاکہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیرسے ایک طرف بجلی کی پیداوار میںاضافہ ہوگا اوردوسری جانب ہزاروں ایکڑ اراضی بھی سیراب ہوگی جس سے زراعت کے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور بے روزگاری کے مسئلے پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔دریں اثناء یواین ڈی کے وفد نے گورنرکوفاٹا میں تعمیروترقی کے منصوبوں پرعملدرآمد کے سلسلے میں تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :