نیب لاہور کی بوگس فائلیں بنا کر فروخت کرنے پر ایل ڈی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ،4ملزمان گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 19:10

نیب لاہور کی بوگس فائلیں بنا کر فروخت کرنے پر ایل ڈی اے اہلکاروں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے بوگس فائلیں بنا کر فروخت کرنے پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی انور اور حافظ شوکت کو دو ساتھی ملزمان سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزمان لاہور کی معروف ہائوسنگ سوسائٹی کی بوگس فائلیں بنا کر فروخت کرتے رہے، ملزمان نے ان بوگس فائلوں کے ذریعے کروڈوں روپے کمائے۔

جس پر سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر حاجی انور اور حافظ شوکت ، ساتھی ملزمان عامر عبدالرحمان اور اعجاز رشید کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمان کو ریمانڈ کے حصول کے لئے آج ( جمعہ ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا ۔دوران تفتیش مزید فائلوں کے حوالے سے انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :