’’دوستی کا بوجھ بلکہ جبر کہوں تو غلط نہ ہوگا‘‘

شہباز شریف ،دیگر رہنما بضد تھے پریس کانفرنس نہ کروں،وعدہ کیا خاص دائر ے میں بات کروں گا ، چودھری نثار

جمعرات 27 جولائی 2017 19:10

’’دوستی کا بوجھ بلکہ جبر کہوں تو غلط نہ ہوگا‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میری شہباز شریف ،اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق سے ملاقات جاری تھی کہ میڈیا میں پریس کانفرنس بارے آگیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف سمیت تمام رہنما بضد تھے کہ میں آج بھی پریس کانفرنس نہ کروں لیکن ان سے وعدہ کیا ہے کہ خاص دائرے میں بات کروں گا اور مجھے ضرور بات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے دوستی کا بوجھ بلکہ دوستی کا جبر سمجھ لیں یہ غلط نہیں ہوگا۔