چودھری نثار کی پریس کانفرنس ، اعلیٰ قیادت نے سرجوڑ لیے

جمعرات 27 جولائی 2017 18:58

چودھری نثار کی پریس کانفرنس ، اعلیٰ قیادت نے سرجوڑ لیے
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء): وزیرداخلہ چودھری نثار کی آج ہونےوالی پریس کانفرنس میں جہاں انہوں نے کئی افواہوں کی تردید کی ہے وہی انہوں نے پارٹی معاملات بارے بہت سے باتیں کی ہیں تاہم اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہواہہے جس میں وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف وزیرخزانہ اسحاق ڈار و دیگر پارٹی رہنماؤں کی شرکت کی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم مایں محمد نوازشریف نے پارٹی وزراء کو فوری رد عمل سے روک دیا ہے تاہم اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثار کو منانے کی کوششیں جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔