وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس،چوہدری نثارکی پریس کانفرنس پرتبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ون آن ون ملاقات،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسحاق ڈار سمیت سینئررہنماؤں کی شرکت،آئندہ کی سیاسی صورتحال پرسرجوڑ لی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 18:57

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس،چوہدری نثارکی پریس کانفرنس پرتبادلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں چوہدری نثارکی پریس کانفرنس اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، اسحاق ڈار سمیت سینئررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات بھی کی۔جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم نوازشریف کووزیرداخلہ چوہدری نثار سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقعہ پراجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے تمام سیاسی رہنماؤں کوچوہدری نثارکی پریس کانفرنس پرردعمل دینے سے بھی روک دیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے وزیراعظم محمد نوازشریف نے مالدیپ کے دورے سے واپس وطن پہنچتے ہی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔