ہیپاٹائٹس ایک خطر ناک مرض ہے ، احتیاطی تدابیر کے بارے میںعوام کو آگاہی دینا ضروری ہے‘ شہبازشریف

پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس کی مفت ادویات مریضوں کو بذریعہ کورئیر سروس پہنچانے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے،جہاںعلاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں ملیں گی‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 27 جولائی 2017 18:33

ہیپاٹائٹس ایک خطر ناک مرض ہے ، احتیاطی تدابیر کے بارے میںعوام کو آگاہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خطر ناک مرض ہے تاہم احتیاطی تدابیراورزندگی کوصحت کے معیاری اصولوں کے مطابق گزارنے سے ہیپاٹائٹس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اوراس ضمن میں ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے عوام کو موثر انداز میں معلومات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے بارے میںعوام کو آگاہی مہیا کرنا ہے اوراس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام میں شعور کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے پنجاب حکومت بھر پور مہم چلا رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کی روک تھام کیلئے خطیر وسائل فراہم کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس بی اورسی کی مفت ادویات رجسٹرڈ مریضوں کو بذریعہ کورئیر سروس پہنچانے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے بلاشبہ مریضوں کو ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی ایک انقلابی اقدام ہے اورہمارا عزم ہے کہ ہم اس پروگرام کو مزید آگے بڑھائیںگے۔انہوںنے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت خصوصی مہم چلا رہی ہے اورپنجاب ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھایا جا رہاہی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سینٹر قائم کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں کڈنی اور لیورٹرانسپلانٹ کے شعبے میں یہ ادارہ ایک سنگ میل ثابت ہوگاجہاںجگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں ایک چھت تلے ملیں گی۔

انہوںنے کہا کہ لاہو رمیں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک عوام کو طبی سہولیات فراہم کررہاہے جبکہ ایسے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم کئے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض کی روک تھام کیلئے تسلسل کے ساتھ موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :