وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا،ترجمان کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 18:29

وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا،ترجمان کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : ترجمان وزارت وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا یہ ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی فیصلہ کروں۔ وزارت اور ایم این اے شپ چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا پھر چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیا اس حوالے سے سیاق و سباق کو مد نظر رکھے۔

متعلقہ عنوان :