ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں-چوہدری نثار علی خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 جولائی 2017 18:19

ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں-چوہدری نثار علی خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جولائی۔2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ‘میرے سمیت چار لوگ جانتے ہیں کہ ملک اس وقت شدید ترین خطرات میں ہے-میں حساس معاملات پر بات نہیں کرسکتا مگر صرف وزیراعظم سے صرف اتنا ہی کہونگا کہ آپ جانتے ہیں کہ دو سول اور دوفوجی شخصیات اس سے آگاہ ہیں کہ ہم کس قدر شدید خدشات سے دوچار ہیں-پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ کے حق میں آیا تو آپ کو پاﺅں زمین پر رکھنا ہونگے‘بہت سارے لوگ آپ کو مشورہ دیں گے کہ فلاں کو لٹکا دو‘فلاں کی گردن اڑادو مگر اس وقت آپ کو برداشت دکھانا ہوگی اور فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں آپ کو کھلے دل سے اسے قبول کرنا ہوگا کیونکہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا-چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ٹیلی ویژن پر آکر گالی‘گلوچ کرنے والوں سے گلہ نہیں کرتا مگر جاننا چاہتا ہوں کہ انہیں کون چلارہا ہے کیونکہ میاں نوازشریف کا تو یہ مزاج نہیں-انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی اہم فیصلہ لے چکے تھے اور اسی کا اعلان پریس کانفرنس میں کرنا چاہتے تھے مگر کچھ دوستوں کے دباﺅ پر میں نے فیصلہ کن پوزیشن نہ لینے کا فیصلہ کیا -چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو فریقین کو ہر صورت قبول کرنا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو یہ جنگل کا قانون ہوگا-انہوں نے بار بار ڈان لیکس کا تذکرہ کیا مگر بات کو ادھورا چھوڑتے رہے-سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی کسی کو اشارے دے رہے تھے-

متعلقہ عنوان :