پانامافیصلہ خلاف آیا تو چاٹان کی طرح پارٹی کیلئے سب سے آگے ہوں گا،چوہدری نثار

پانامافیصلہ خلاف آنے پر کسی بھی صورت وزرات عظمیٰ کاخواہشمند نہیں ہوں گا،عزت عہدوں سے نہیں کردارسے آتی ہے،مسلم لیگ ن ایک سیاسی اثاثہ ہے۔اس کوقائم دائم رکھنے میں سپورٹ کروں گا۔انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 18:06

پانامافیصلہ خلاف آیا تو چاٹان کی طرح پارٹی کیلئے سب سے آگے ہوں گا،چوہدری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) :وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ پانامافیصلہ خلاف آیا تو چاٹان کی طرح پارٹی کیلئے سب سے آگے ہوں گا،پانامافیصلہ خلاف آنے پر کسی بھی صورت وزرات عظمیٰ کاخواہشمند نہیں ہوں گا،عزت عہدوں سے نہیں کردارسے آتی ہے،ڈیڑھ ماہ سے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی ،اب کروں گا، مسلم لیگ ن ایک سیاسی اثاثہ ہے۔

اس کوقائم دائم رکھنے میں سپورٹ کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ نوازشریف کوسرخرو کریں،اگر پاناما کیس میں سرخرو ہوئے تو اس وقت سوچوگا کہ کیاکرناہے۔تاہم فیصلہ حق میں آنے پرلوگ نوازشریف سے کہیں گے کہ مخالفین کے سراڑادیں۔لیکن میری درخواست ہے کہ میاں صاحب آپ قوم کویکجارکھنا۔انہوں نے کہاکہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو چاٹان کی طرح سب سے آگے ہوں گا۔تاہم اگرفیصلہ خلاف آیاتومیڈیا،سیاسی جاعتوں سب سے درخواست ہے کہ تسلیم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن مسلم لیگ ن ایک سیاسی اثاثہ ہے۔اس کوقائم دائم رکھناہے۔ میری فکر نہ کریں میں سپورٹ کروں گا۔