نواز شریف اور انکے درباریوں کا ٹولہ اقامہ لیے گھوم رہا ہے انہیں ملک اور قوم کی نہیں اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ‘اعجاز چوہدری

دھوکہ فراڈ اور بد دیانتی (ن) لیگیوں کے خون میں شامل ہو چکی ہے ،آہستہ آہستہ نواز شریف اور انکے حواریوں کو کچا چٹھا کھل کر سامنے آ رہا ہے

جمعرات 27 جولائی 2017 18:14

نواز شریف اور انکے درباریوں کا ٹولہ اقامہ لیے گھوم رہا ہے انہیں ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اقتدار کے مزے توملک میں لوٹ رہے ہیں لیکن نوکریاں بیرون ملک کرتے ہے جو پاکستان کے آئین اور حلف کی کھلی خلاف ورزی ہے ، نواز شریف اور انکے درباریوں کا ٹولہ اقامہ لیے گھوم رہا ہے انہیں ملک اور قوم کی نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے ،ان کا اصل چہر ہ عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے یہ قوم اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں ،اقامہ رکھنے والے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ، دھوکہ فراڈ اور بد دیانتی (ن) لیگیوں کے خون میں شامل ہو چکی ہے ،آہستہ آہستہ نواز شریف اور انکے حواریوں کو کچا چٹھا کھل کر سامنے آ رہا ہے ۔

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈکیتوں کے ٹولے کو ڈوب مر جانا چاہیے نواز شریف سمیت دیگر درباری وزراء وہ اقامہ پر بیرون ملک ملازمت کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ، چوروں کا ٹولہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ،سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلے کے بعد نواز شریف اور انکے حواریوں کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف صوبے میں رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے ، ملتان میںلڑکی کے ساتھ زبر دستی زیادتی کا واقعہ پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، اس شرمنا ک واقعہ نے شہباز شریف کی نام نہاد ترقی اور گڈ گورنس عیاں کر دی ہے چیف جسٹس پاکستان کا اس واقعہ کا نوٹس لینا خوش آئند عمل ہے ،شہباز شریف کا نیا نام نوٹس اعلیٰ ہونا چاہیے ، ہر واقعہ کی رپورٹ طلب کرنا انکا وطیرہ بن چکا ہے ، پیش آنے والے واقعات صرف رپورٹ تک محدود ہے ، واقعہ میں ملوث درندوں کے خلاف سخت کارائی عمل میں لائی جائے ،زیادتی کے واقعات کے حوالے سے سخت قانون بنائے جائے اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تا کہ صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئی زیادتی کے واقعات کو روکا جا سکے لگتا ہے کہ صوبے پنجاب میں جنگل کا قانون ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے پولیس کی نا اہلی اور نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مظلوم خاندانوں کو انصاف دلایا جائے اور فیصلہ کرنے والے وڈیرے سمیت دیگر افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔اس سے پہلے قصور میں یہ شرمنا ک واقعات ہو چکے ہے لیکن پنجاب حکومت نے روایاتی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کر کے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ، آج غریب عوام کی عزت ، جان ، مال محفوظ نہیں ان واقعات کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے ۔

متعلقہ عنوان :