سی پیک سے خطے میں ترقی آئے گی پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا‘رانا محمد اقبال خاں

حکومت پنجاب وظائف، نقد انعامات،لیپ ٹاپس اور سولر سسٹم کی تقسیم سے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے‘ تقریب سے خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ تعلیم تمام بچوں کے لیے اہم ہے ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو، آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں،تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔ان خیا لات کا اظہارسپیکر نے پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے طلباء کے مطالعاتی دورہ پر چائنا روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ جس کے لئے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباشز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب دانش سکول سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

حکومت پنجاب کی طرف سے وظائف، نقد انعامات،لیپ ٹاپس اور سولر سسٹم تقسیم کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ا سپیکر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک تعلیم کے موقع سے طلباء بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ چائنا پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے۔ ہمیں چائنا کے ساتھ اچھے تعلقات پر فخر ہے۔پاک چائنا دوستی رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔سی پیک منصوبہ پاک چائنا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سی پیک سے خطے میں ترقی آئے گی پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :