مسجد اقصیٰ میں نماز کی بحالی مسلم امة کیلئے عظیم خوشخبری ،فلسطینی مسلمانوں کی منظم جدوجہد کا نتیجہ ہے‘طاہر محمودا شرفی

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے الاقصیٰ کی تالہ بندی کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل

جمعرات 27 جولائی 2017 18:11

مسجد اقصیٰ میں نماز کی بحالی مسلم امة کیلئے عظیم خوشخبری ،فلسطینی مسلمانوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) مسجد اقصیٰ میں نماز کی بحالی مسلم امة کیلئے عظیم خوشخبری اور فلسطینی مسلمانوں کی منظم جدوجہد کا نتیجہ ہے ، مسلم امة کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں ہے ، شاہ سلمان بن عبد العزیز نے الاقصیٰ کی تالہ بندی کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے ، کاش پاکستان کی حکومت بھی اس صالح عمل میں اپنا کردار ادا کرتی ۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا عبد الحق مجاہد، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا قاری محمد ادریس قاسمی ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا حاجی محمد طیب قادری ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا حسین احمد درخواستی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں نے مسلم امة کو کمزور کیا ہے ، مسلم امة کو ریاستی اور گروہی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی ، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں آج اسرائیلی حکومت کو شکست ہوئی ہے ،آج فلسطینیوں کی جدوجہد کی فتح کا آغاز ہے ، وہ وقت بہت قریب ہے جب فلسطین آزاد ہو گا اور مسلمان الاقصیٰ میں شکرانہ کے نوافل ادا کریں گے ، انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا الاقصیٰ کی تالہ بندی کے خاتمے اور فلسطینیوں کے مطالبات کیلئے جدوجہد پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :