پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے

آصف کرمانی کے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن )27 ارکان سینیٹ کے ساتھ ایوان میں پہلے نمبر پر آگئی

جمعرات 27 جولائی 2017 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما آصف کرمانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر بابر اعوان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔آصف کرمانی کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف ،ْپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق )سمیت کسی اپوزیشن پارٹی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ نشست کیلئے آزاد امیدوار خرم قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم وہ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دئیے گئے تھے جبکہ (ن )لیگ کے ایک اور امیدوار ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ،ْآصف کرمانی کے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن )27 ارکان سینیٹ کے ساتھ ایوان میں پہلے نمبر پر آگئی ،ْ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔آصف کرمانی اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے طور پر کام کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :