ْ پاکستان انسداد دہشتگردی آپریشنز پر استطاعت سے زیادہ خرچ کر رہا ہے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں ،ْ بھارت ،ْپاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کر رہا ہے ،ْ بھارت کشمیری حریت رہنماوں کو نظربند کرکے مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریک کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،ْ تحریک کشمیریوں کی اپنی اور نوجوان نسل کو ان کے بزرگوں سے ورثہ میں ملی ہے ،ْ بین الاقوامی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ،ْنفیس زکریا

جمعرات 27 جولائی 2017 18:11

ْ پاکستان انسداد دہشتگردی آپریشنز پر استطاعت سے زیادہ خرچ کر رہا ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان انسداد دہشتگردی آپریشنز پر استطاعت سے زیادہ خرچ کر رہا ہے ،ْ پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں ،ْ بھارت ،ْپاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کر رہا ہے ،ْ بھارت کشمیری حریت رہنماوں کو نظربند کرکے مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریک کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،ْ تحریک کشمیریوں کی اپنی اور نوجوان نسل کو ان کے بزرگوں سے ورثہ میں ملی ہے ،ْ بین الاقوامی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں گزشتہ 70 سالوں میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا اور بھارتی مظالم کا حالیہ سلسلہ تاریخ میں طویل ترین سلسلہ ہے ان مظالم کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور آزادی کی اس تحریک کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی بھی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجیوں نے وادی میں پیلٹ گنز استعمال کرکے 8 ہزار بے گناہ کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا ،ْپاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے جاری بربریت کی ہمیشہ مذمت کی وزیراعظم نوازشریف نے بینائی متاثر ہونے والے کشمیریوں کے پاکستان یا یورپ کے ہسپتالوں میں علاج کرانے کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت نے اس پیشکش کو بھی مسترد کردیا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ ہندو انتہاپسندوں نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کرکے متعدد بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کردیا اور پھر بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی نوعیت ہی بدل دی جبکہ اس معاملے پر بھارت نے پاکستان سے بھی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں گزشتہ دنوں بھی ایک مسلمان کو گھسیٹ کر سڑک پر سرعام قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوچکی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ،ْپاکستان بھارت میں ہونے والے تمام مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان الزام تراشیوں پر یقین نہیں رکھتا الزام تراشیوں کا سلسلہ قیام امن اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے پاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں جس کی امریکہ سمیت تمام عالمی برادری معترف ہے ،ْپاکستان فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز رنگ و نسل کارروائیاں کیں آپریشن ضرب عضب، ردالفسار اور خیبرفور پاکستانی عزم کی عکاس ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ افغان میڈیا میں بیرونی عناصر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرتے ہیں جبکہ پاکستان نے ناصرف افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دی بلکہ اپنے تعلیمی اداروں میں افغان نوجوان نسل کو تعلیم کے مواقع دیئے اس وقت بھی 3 ہزار افغان طلبا اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ 50 ہزار سے زائد نوجوان پاکستان میں تعلیم حاصل کرکے افغان اداروں میں برسرروزگار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی آپریشنز پر استطاعت سے زیادہ خرچ کر رہا ہے ،ْپاکستان نے انسداد دہشتگردی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستانی کوششوں کو امریکہ سمیت عالمی برادری نے سراہا ہے۔