پاناماکافیصلہ حق میں یاخلاف آنے پر اسمبلی رکنیت اور وزارت مستعفی ہوجاؤں گا،چوہدری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 17:47

پاناماکافیصلہ حق میں یاخلاف آنے پر اسمبلی رکنیت اور وزارت مستعفی ہوجاؤں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اعلان کیاہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ حق میں یاخلاف آنے پر اسمبلی رکنیت اور وزارت مستعفی ہوجاؤں گا،میں اجلاسوں میں قومی مفاد میں بات کرتاہوں۔انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج معاملات بڑے گھمبیرہوں۔میرادل سیاست سے اچاٹ ہوگیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کافیصلہ حق میں آئے یاخلاف آئے میں پارٹی اور وزارت دونوں سے مستعفی ہوجاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف یا ڈی جی آئی ایس آئی مجھے کہہ دیں کہ میں اپنی لیڈرشپ کیلئے ایک لفظ بھی کبھی کہاہو۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پرحکومت اور ملٹری لیڈرشپ کے درمیان معاملات کوحل کرنے کی کوشش کی۔ میری دعا ہے کہ اللہ نوازشریف کو سرخرو کریں۔