شیخ رشید صاحب میں ہرسٹاپ پررکنے والی ٹرین کاسواری نہیں ہوں،چوہدری نثار

آپ کودوسری ٹرینیں مبارک ہوں، ہم آج نوازشریف کی وجہ سے سب کچھ ہیں،پارٹی پرمشکل وقت میں کیوں نارا ض ہوں گا،کہاگیاکہ نثار پارٹی نہیں چھوڑے گا،یہ بات میرے لیے تمغہ ہے۔وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 17:36

شیخ رشید صاحب میں ہرسٹاپ پررکنے والی ٹرین کاسواری نہیں ہوں،چوہدری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہم سب آج نوازشریف کی وجہ سے سب کچھ ہیں،شیخ رشید صاحب میں ہرسٹاپ پررکنے والی ٹرین کاسواری نہیں ہوں،آپ کودوسری ٹرینیں مبارک ہوں،پارٹی پرمشکل وقت میں کیوں نارا ض ہوں گا،کہاگیاکہ نثار پارٹی نہیں چھوڑے گا،یہ بات میرے لیے تمغہ ہے۔انہوں نے پنجاب ہاؤس میں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں نے سمجھا کہ پریس کانفرنس کرنابہت ضروری ہے۔

کیونکہ یہ ہمارے لیے وبال جان بنی ہوئی تھی۔میری زندگی کی مشکل ترین پریس کانفرنس ہے۔وضاحت کروں گا کہ میڈیااور سیاسی مخالفین کی طرف سے بڑی چہ مگوئیاں ہوئیں۔جیسے آپ جانتے ہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس کااعلان کیا۔ پریس کانفرنس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ کابینہ اجلاس میں جوہوا۔

(جاری ہے)

اس پرمجھے کچھ کہناپڑا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کی میٹنگ میں کہاکہ میں یہ باتیں کرکے چھوٹا محسوس کررہاہوں۔

میں سوچاکہ میرے جونیئرکیاسوچیں گے؟ لیکن میں نے باتیں کیں۔ کچھ باتیں ٹھیک اور کچھ غلط رپورٹ کی گئیں۔میں کابینہ والی بات پرپریس کانفرنس کرناچاہتاتھا۔میں ناراض نہیں ہوں گا،یہ میرے اوپرالزام ہے۔پارٹی پرمشکل وقت میں کیوں نارا ض ہوں گا۔ 35سال اپنی پارٹی کیلئے زندگی داؤ پرلگادی۔انہوں نے کہاکہ33 سالوں سے میں ہر میٹنگ میں موجود ہوتاہوں۔

ڈیڑھ مہینے سے سینئرزکی مشاورت میں مجھے نہیں بلایاجارہا۔ صرف نیشنل سکیورٹی، کابینہ میٹنگ میں گیا۔اگرناراض ہوتاتو نہ جاتا۔ پارلیمانی میٹنگ میں عرصہ سے نہیں جاتا۔انہوں نے واضح کیاکہ شیخ رشید صاحب میں نے ٹرین مس نہیں کی،میں میں ہرسٹاپ پررکنے والی ٹرین کاسواری نہیں ہوں۔آپ کودوسری ٹرینیں مبارک ہوں۔ہاں پارٹی میں اندرسے مشکلات اور سازشوں کاشکا رہوں۔

اللہ کے کرم سے میں بہت گنہگارشخص ہوں لیکن اچھا بننے کی کوشش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق، شاہدخاقان عباسی اور اسحاق ڈار ملنے آئے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرنے سے روکا لیکن میں نے کہاکہ پریس کانفرنس ضرور کرنی ہے۔کیونکہ میں نے ٹائم دے دیاہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ 85ء میں جنہوں نے نوازشریف کیساتھ پارٹی قائم کرنے کی کوشش کی ان میں میرے علاوہ کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس شخص نے35سال اس پارٹی کودیے اس کوکیوں چھوڑ سکتاہوں۔جنہوں نے کہاکہ وہ پارٹی نہیں چھوڑے گا،یہ بات میری سیاست کااثاثہ ہے۔میں نے پوری سیاسی زندگی میں نوازشریف کے سامنے سچ کہنے کی جسارت کی ۔میں نے ہمیشہ نوازشریف سے کہا آپ ڈیسنٹ ہیں لیکن دوسرے لوگ آپ کودائیں بائیں لے جاتے ہیں۔لیکن جب مشکل وقت آیا تو مجھے مشاورت سے الگ کردیاگیا۔میں کابینہ میں رہاہوں مجھے پتاہے کس نے کیابات کی۔ہم سب آج نوازشریف کی وجہ سے سب کچھ ہیں۔