پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس میںسینیٹر چوہدری تنویر کے دلچسپ سوال پر کمیٹی میں قہقہے

دنیا کے ممالک 10 جی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، ہم کب تک 4 جی پر رہیں گے، سینیٹر چوہدری تنویر کا سوال دنیا میں 10جی ٹیکنالوجی کہیں زیر استعمال نہیں‘ چند ممالک میں 5جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے‘ پی ٹی اے حکام کا جواب‘ چوہدری تنویر اپنی بات پر بضد رہے ، کمیٹی ارکان ازراہ تفنن بار بار 10جی کے حوالے سے استفسار کرتے رہے

جمعرات 27 جولائی 2017 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میںمسلم لیگ ن کے رکن سینیٹر چوہدری تنویر کے دلچسپ سوال پر کمیٹی میں قہقہے ، سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ دنیا کے ممالک 10 جی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، ہم کب تک 4 جی پر رہیں گے، پی ٹی اے حکام نے جواب دیا کہ دنیا میں 10 جی ٹیکنالوجی کہیں زیر استعمال نہیں۔

ابھی چند ممالک میں 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، چوہدری تنویر نے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں ہے تو انٹرنیٹ پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔ چوہدری تنویر اپنی بات پر بضد رہے ، کمیٹی ارکان ازراہ تفنن بار بار 10جی کے حوالے سے استفسار کرتے رہے ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلا س پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن سینیٹر چوہدری تنویر کے دلچسپ سوال پر کمیٹی میں قہقہے ، سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ دنیا کے ممالک 10 جی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں، ہم کب تک 4 جی پر رہیں گے، پی ٹی اے حکام نے جواب دیا کہ دنیا میں 10 جی ٹیکنالوجی کہیں زیر استعمال نہیں۔ ابھی چند ممالک میں 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، چوہدری تنویر نے کہا کہ آپ کو معلوم نہیں ہے تو انٹرنیٹ پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔ چوہدری تنویر اپنی بات پر بضد رہے ، کمیٹی ارکان ازراہ تفنن بار بار 10جی کے حوالے سے استفسار کرتے رہی

متعلقہ عنوان :