عماد وسیم کی سوشل میڈیا پر لڑکی کیساتھ تصاویرمنظرعام پرآگئیں

جمعرات 27 جولائی 2017 18:03

عماد وسیم کی سوشل میڈیا پر لڑکی کیساتھ تصاویرمنظرعام پرآگئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات چاہے وہ شوبز اسٹارز ہوں، سیاستدان یا پھر کرکٹرز سب پبلک پراپرٹی ہوتے ہیںجس تقریب میں بھی جاتے ہیں شائقین کا جم غفیر امڈ آتا ہے اور فرمائش ہوتی ہے تو صرف ایک ایک سیلفی پلیز اوریہ سیلفی جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جاتی ہے تو صارفین تاک تاک کر اپنے اندازے لگانا شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کی ایک لڑکی کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا اور اپنے اپنے اندازے لگارہے ہیں یہ محترمہ کون ہیں یہ تو معلوم نہیں ، لیکن ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچارکھی ہے۔ بہت سی لڑکیوں کے تو دل ہی ٹوٹ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :