امریکن قونصلیٹ کے ممبران کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 27 جولائی 2017 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) امریکی قونصلیٹ سے پبلک افیئرز آفیسر مائیکل جینن اور جمال الدین غضنفر نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، آئی ایس سی ایس اور ادارہ علوم ابلاغیات کے اساتذہ موجود تھے۔

امریکی وفد کے دورہ پنجاب یونیورسٹی اور امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اور اکیڈمک ایکسچینج کے معاہدہ کے تناظر میں ہوا۔ اس پروگرام کو امریکن اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈ کیا جا رہاہے جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے 12فیکلٹی ممبران ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا دورہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کی ٹیچنگ اور ریسرچ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکی وفد نے پروگرام سے استعفادہ کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی جہاں فیکلٹی ممبران نے اپنے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے تعلیمی دورہ جات بارے تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے اگلے سمسٹر کیلئے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے لئے منتخب ہونے والے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے گفتگومیں مائیکل جینن نے ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر اور ڈاکٹر چاڈ ہینس ودیگر کا پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ شرکا ء کی جانب سے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹر ہینس کی کاوشوں کا سراہاگیا۔

متعلقہ عنوان :