چکوال، فالکن فورس نے کرسچین کالونی سی500کُپی شراب برآمد کر لی، ایک شخص گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 17:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)فالکن فورس نے کرسچین کالونی چکوال سی500کُپی شراب برآمد کر لی۔ فالکن فورس چکوال کے انچارج حافظ شفقت امین کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ دو اشخاص شراب کی بڑی کھیپ کرسچن کالونی میں منتقل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فالکن فورس نے اچانک چھاپہ مار کر ایک شخص جوزف مسیح عرف جوجی کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ایک ملزم فرخ سیال ولد طارق مسیح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے 510کُپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر زراعت بلوچ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہیں۔مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔