کراچی ،ایس ایس یو کمانڈو نے مسلح ڈکیتی ناکام بنادی ،ایک اسٹریٹ کرمنل ہلاک

جمعرات 27 جولائی 2017 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوسے جمعرات کی صبح تھانہ گلبہار کی حدود میںدو مسلح ڈاکوؤں نے اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ۔کمانڈو نے بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق دو اسٹریٹ کرمنلز نے ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں ایس ایس یو کمانڈوسلمان سلیم کو گن پوائنٹ پر روکااور اس کی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

کمانڈو نے فوری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہر کرتے ہوئے مسلح جرائم پیشہ عناصرکی کوشش کوناکام بناتے ہوئے پستول سے فائرکیاجس کے نتیجے میں ایک ڈاکو معین خان موقع پر ہلاک ہوگیا۔کمانڈو نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ڈاکو سہیل کا کامیابی سے پیچھا کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے ایک پستول ، 3 رائونڈ، 2 سیل فون، 1 چوری کی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔کمانڈنٹ ایس ایس یو جناب مقصود احمد نے مجرموں کے خلاف فوری اور کامیاب کاروائی کرنے کو سراہتے ہوئے ایس ایس یو کمانڈو سلمان سلیم کو نقد رقم اور تعریفی سند۔Iدینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :