اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کو عوام کے مفاد اور ملک کی بہتر ہوتی معیشت کو مد نظر رکھا کر اپنی سیاست کرنا ہو گئی‘خواجہ خاور رشید

ملک میں جب بھی سیاسی استحکام نظر آتا ہے تو سٹاک مارکیٹ تیز ہو جاتی ہے جب سیاسی استحکام نہیں ہوتا تو مارکیٹ میں مندا پڑ جاتا ہے

جمعرات 27 جولائی 2017 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ سیاسی بے یقینی کی وجہ سے پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان ہے، معیشت کی گروتھ کیلئے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے ،ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کاروباری دورانیے میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی جانب سے تجارتی سرگرمیاں انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ بیشتر شعبوں کی پانامہ کیس سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے انتظار کی وجہ سے مارکیٹ میں تازہ سرمایہ لگانے کے حوالے سے کترارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیصلہ آنے کے بعدہی وہ کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی نئی ترجیحات کا تعین کریں گے، فی الوقت وہ مارکیٹ میں ممکنہ نقصانات کے پیش نظر کھل کر سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کو عوام کے مفاد اور ملک کی بہتر ہوتی معیشت کو مد نظر رکھا کر اپنی سیاست کرنا ہو گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں سیاسی استحکام ہمیشہ سے ہی ایک چیلنج رہا ہے اور جب ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا تو اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ سیاسی استحکام ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

،سیاسی عدم استحکام سے ملک کی معیشت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔خاور رشید نے مزید کہاکہ جب بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام دیکھا گیا تو اس کا سب سے پہلا اثر ملکی معیشت پر ہوا اور سٹاک مارکیٹ میں واضح طور پر مندی دیکھی گئی اس کے علاوہ کسی حد تک دوسرے ممالک سے بھی تعلقات اثر انداز ہوئے ۔ پالیسی سازی میں کمزوری اور امپورٹ ایکسپورٹ میں بھی کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ملک میں جب بھی سیاسی استحکام نظر آتا ہے تو سٹاک مارکیٹ تیز ہو جاتی ہے مگر جب سیاسی استحکام نہیں ہوتا تو مارکیٹ میں مندا پڑ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :