کویت میں غیرملکیوں کے خاندان کے رہائشی ویزوں کی روک تھام شروع

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 27 جولائی 2017 17:02

کویت میں غیرملکیوں کے خاندان کے رہائشی ویزوں کی روک تھام شروع
 کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) کویت نے غیر ملکی ملازمین بہن بھائیوں اور خاندان کے دوسرے افراد کے رہائشی ویزوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ کویت ٹائمز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کے خاندانوں کے رہائشی ویزوں کی درخواستوں کا تب تک کوئی جواب نہیں دیا جائے گا جب تک حکومت ویزوں کی اور ہیلتھ انشورنس کی نئی فیس کا اعلان نہیں کر دیتی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ متوقع ہے کہ فیس میں 165$ سے 456$ تک اضافہ ہو گا۔ یہ اضافہ صرف کویت میں رہنے والے مرد حضرات کی فیملی کے لیے ہو گا تاہم کویتی عورت کے بچوں اور شوہر کو اس اضافے سے مستثنی حاصل ہو گا۔اس کے علاوہ کویت غیرملکیوں اور مقامی رہائشیوں کے لیے طبی سہولیات کو بھی الگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اس منصوبہ بندی کا نتیجہ یہ ہو گا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر ملکیوں کو طبی سہولیات نہیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :