پنجاب میں اعلیٰ افسروں کی کمی سے دو چار ہوگیا

گریڈ 19,20,21 کی نشستیں زیادہ اور افسر کم پڑ گئے ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے وفاق سے رجوع کرلیا

جمعرات 27 جولائی 2017 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پنجاب میں اعلیٰ افسروں کی کمی سے دو چار ہوگیا ،گریڈ 19,20,21 کی نشستیں زیادہ اور افسر کم پڑ گئے ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے ایس ایم سی سینئر مینجمنٹ کورس اور این ایم سی ( نیشنل مینجمنٹ کورس ) میں کوٹہ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرلیا ہے صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ گریڈ 19,20,21 کی نشستیں زیادہ اور افسر کم ہیں جبکہ گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21 میں ترقی کیلئے ایس ایم سی اور این ایم سی میں کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے جونیئر فسروں کو سینئر عہدوں پر ترقی دینے میں مشکلات کاسامنا ہے

متعلقہ عنوان :