․ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے کوہ پیماہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کیلئے 1کروڑ روپے انعام کا اعلان

پاکستان سپورٹس بورڈ نے منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوادی

جمعرات 27 جولائی 2017 17:40

․ وفاقی وزیر  ریاض پیرزادہ کا ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے کوہ پیماہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کیلئے 1کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا،پاکستان سپورٹس بورڈ نے منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوادی،ماونٹ ایورسٹ سر کرنا کسی بڑے کارنامہ سے نہیں،کرکٹ ٹیم کی طرح کرنل (ر)عبدالجبار بھٹی بھی ہمارے ہیرو ہیں حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا پیغام۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کے بعد وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیماہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کیلئے 1کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیاہے جبکہ اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی ہے،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھیل ہو ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے تمام کھلاڑی قوم کی آنکھوں کے تارے ہیں،کرکٹ ٹیم کی طرح کرنل (ر)عبدالجبار بھٹی بھی ہمارے ہیرو ہیں اور اپنے ہیروز کی ہر حوالے سے حوصلہ افزائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو سفارش کی ہے کہ مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی کو ہ پیماہ کرنل (ر) عبدالجبار کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں اب سازشی عناصروں کی گنجائش نہیں رہی امید ہے کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی وزیر نے معطل ڈی جی سپورٹس کو معطلی کی مدت ختم ہونے کے بعد بورڈ کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی تھی

متعلقہ عنوان :