جہانگیرترین کی ایک اور کمپنی شاہنی ویو کا انکشاف

مالی اورخانسامہ جہانگیر ترین کے کاروباری شراکت دار ہیں،دانیال عزیز کی میڈیا گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 17:40

جہانگیرترین کی ایک اور کمپنی شاہنی  ویو کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کی ایک اور کمپنی شاہنی ویو کا انکشاف ہوا ہے مالی اورخانسامہ جہانگیر ترین کے کاروباری شراکت دار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدالت میں مزیدار جرع ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے مالی اور خانسا مے کاروبار میں شریک پائے گئے مالی اور خانسا مے کو کاروبار کیلئے پیشے جہانگیر ترین کی مل سے ملتے تھے جہانگیر ترین کے مالی اور خانسا مے کے ٹیکس نمبر جاننے کی ضرورت ہے جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ساتھ اس کی اے ٹی ایم میشن بھی ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عدلیہ بحالی کی تحریک کامیابی سے چلا کر تاریخ رقم کی امید ہے سپریم کورٹ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ دے گی جس سے ملک ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن رہیں گا