سابق آئی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے تاحال آئی جی ہائوس خالی نہیں کیا

جمعرات 27 جولائی 2017 17:35

سابق آئی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے تاحال آئی جی ہائوس خالی نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے باوجودسابق آئی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے تاحال آئی جی ہائوس خالی نہیں کیا دوسری جانب نئے آئی جی عارف نواز فول پروف سیکورٹی سے بھی محروم سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ساڑھے تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہوں نے تاحال آئی جی ہاؤس خالی نہیں کیا کیپٹن (ر) عارف نواز کی تعیناتی کے بعد اخلاقی لحاظ سے بھی مشتاق سکھیرا کو آئی جی ہاؤس خالی کر دینا چاہیے تھا ملکی حالات کے پیش نظر آئی جی پنجاب کیلئے فول پروف سکیورٹی ہونی چاہیے لیکن دوسری جانب آئی جی ہاؤس کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی، پروٹوکول، خانساماں اور دیگرسرکاری گاڑیاں بھی سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کے زیر استعمال ہیں واضح رہے کہ عہدے سے منسلک آفسر کو تبادلے یا ریٹائرمنٹ کے بعد 2 ماہ میں گھر خالی کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :