لاہور، خود کش بمبار کا سہولت کار گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 17:35

لاہور، خود کش بمبار کا سہولت کار گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) حساس اداروں نے فیروز پور روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث خود کش بمبار کے سہولت کار کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے فیروز پور روڈ بم دھماکے کے سہولت کار کی گرفتاری گزشتہ صبح کے وقت عمل میں آئی جہاں حساس اداروں کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں میں چھاپہ مار کر مبینہ سہولت کار کو گرفتار کیا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے قبل سہولت کار اور خود کش بمبار نے علاقے کی ریکی کی اور کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں ہونے والے اینٹی تجاوزات آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کش بمبار کو جائے وقوعہ پر پہنچایا سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے جس نے اپنا کام شروع کر دیاواضح رہے کہ 24 جولائی کو پیر کے روز فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 25 سے زائد افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :