Live Updates

ایف بی آرنے ارکان پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

وزیراعظم نی25لاکھ 24ہزار213روپے ،عمران خان نے ایک لاکھ59ہزار609روپے ٹیکس ادا کیا ،جہانگیر ترین نے سب سے زیادہ 5کروڑ36لاکھ77ہزار426 روپے جبکہ سینیٹر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے سب سے کم ٹیکس 4451روپے ٹیکس ادا کیا‘وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 46لاکھ 17328روپے ‘وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 95لاکھ 31060روپے کا ٹیکس ادا کیا‘ چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے 4لاکھ 92ہزار2سو ایک روپے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 ،شیح رشید نے 5لاکھ 5ہزار966 روپے،مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101، حمزہ شہباز نے 70لاکھ 38ہزار 777 روپے‘ سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایک لاکھ4853، سینٹر تاج محمد آ فرید ی نے 3کر وڑ52لاکھ‘روزی خان کا کڑ نے 4کروڑبانوے لاکھ23ہزار7سو 83روپے ٹیکس ادا کیا،سینیٹر طلحہ محمو دنے 3کرو ڑ 24 لاکھ 95ہزار2سو 68روپے ٹیکس ادا کیا ْپاکستان اب اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کے گزشتہ 4سال میں ٹیکس محصولات میں 63فیصد اضا فہ ہوا‘ پاکستان دنیا میں چو تھا بڑا ملک ہے جو پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

جمعرات 27 جولائی 2017 17:32

ایف بی آرنے ارکان پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیو( ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی نئی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی،ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کے رکن جہانگیر ترین نے سب سے زیادہ 5کروڑ36لاکھ77ہزار426 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ سینیٹر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے سب سے کم ٹیکس چار ہزار چار سو اکیاون روپے ٹیکس ادا کیا،وزیراعظم نواز شریف نی25لاکھ 24ہزار213روپے ،عمران خان نے ایک لاکھ59ہزار609روپے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 46لاکھ 17ہزار 328 روپے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 95لاکھ 31ہزار60روپے کا ٹیکس ادا کیا، چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے 4لاکھ 92ہزار2سو ایک روپے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 ،شیح رشید نے 5لاکھ 5ہزار966 روپے،مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101، حمزہ شہباز شریف نے 70لاکھ 38ہزار 777 روپے،اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایک لاکھ4ہزار853، سینٹر تاج محمد آ فرید ی نے 3کر وڑ52لاکھ84 ہزار چار سو تیرہ روپے، روزی خان کا کڑ نے 4کروڑبانوے لاکھ23ہزار7سو 83روپے ٹیکس ادا کیا،سینیٹر طلحہ محمو دنے 3کرو ڑ24لاکھ95ہزار2سو 68روپے ٹیکس ادا کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کے گزشتہ 4سال میں ٹیکس محصولات میں 63فیصد اضا فہ ہواہے،پاکستان دنیا میں چو تھا بڑا ملک ہے جو پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے۔ہفتہ کو فیڈرل بور ڈ آ ف ریو نیو( ایف بی آر) نے 30جون 2016کو ختم ہونے والے سال کے لئے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آ ر ہیڈ کوارٹر میںتوتقریب میں ٹیکس ڈائریکٹری کا افتتاح کیا۔ ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات مو جو د ہیں۔گزشتہ سال 996ارکان نے ٹیکس گوشواروں کی معلومات فراہم کیں تھیں۔انہوں نے کہاہے کہ جن ارکان نے ابھی تک ٹیکس کے حوالے سے معلومات نہیں فراہم کی ان کو ایک ماہ اضافی مہلت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔پاکستان کے گزشتہ 4سال میں ٹیکس محصولات میں 63فیصد اضا فہ ہواہے۔پاکستان دنیا میں چو تھا بڑا ملک ہے جو پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے۔ ایف بی آ ر کی جانب سے جاری کی گئی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 30جون 2016کو ختم ہونے والے سال میںوزیراعظم نواز شریف نی25لاکھ 24ہزار213روپے ،عمران خان نے ایک لاکھ59ہزار609روپے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 46لاکھ 17ہزار 328 روپے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 95لاکھ 31ہزار60روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے 4لاکھ 92ہزار2سو ایک روپے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 ، راجہ ظفر الحق نے ایک لاکھ چو نیتس ہزار ٹیکس ادا کیا۔پی ٹی آئی کے جہانگیرترین نی5کروڑ36لاکھ77ہزار426شیح رشید نے 5لاکھ 5ہزار966 ٹیکس ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان نے 50ہزار 101،شاہد خاقان عباسی نے 26لاکھ 59ہزار 183،پی ٹی آئی کے اسد عمر نے 63لاکھ68 ہزار ٹیکس ادا کیا ۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے 11لاکھ 92ہزار 68،مسلم لیگ ن راہنما کے حمزہ شہباز شریف نے 70لاکھ 38ہزار 777،اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایک لاکھ4ہزار853، مر تضی جاوید عباسی نے 11لاکھ16ہزار پنتالیس روپے ، احسن اقبال نے 82404 روپے ،وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نی39لاکھ 83ہزار491 روپے اور وزیردفاع خواجہ محمدآصف نی8لاکھ 31ہزار 986روپے، ڈاکٹر فارق ستار نے 39ہزار7سو اٹھاون روپے ، آ فتاب شیر پائو نے 17لاکھ97ہزار سولہ روپے ٹیکس ادا کیا۔

سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے سب سے کم ٹیک چار ہزار چار سو اکیاون روپے ٹیکس ادا کیا۔سینٹر تاج محمد آ فرید ی نے 3کر وڑ52لاکھ84 ہزار چار سو تیرہ روپے، روزی خان کا کڑ نے 4کروڑبانوے لاکھ23ہزار7سو 83روپے ٹیکس ادا کیا،سینیٹر طلحہ محمو دنے 3کرو ڑ24لاکھ95ہزار2سو 68روپے ٹیکس ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات