سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، ایس ای سی پی کی خاتون افسرنے بیان ریکارڈ کروایا

ظفر حجازی کے کہنے پر چوہدری شوگر ملزکاریکارڈ کرنٹ نوٹ شیٹ پرمنتقل کرکے بند کیا،برطانیہ خطوط لکھنے پرڈانٹا گیااور کمرے میں بندکیاگیا،ماہین فاطمہ کابیان، ظفرحجازی کی ہدایت پرکیس کوجون 2016ء میں پرانی تاریخ 2013ء میں بند کیاگیا،کمشنرطاہرمحمود کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 16:50

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، ایس ای سی پی کی خاتون افسرنے بیان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی 2017ء ) : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایس ای سی پی کی خاتون افسرماہین فاطمہ اور کمشنرطاہرمحمودنے بیان ریکارڈ کروایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے ماہین فاطمہ نے بتایا کہ ظفر حجازی کے کہنے پرچوہدری شوگر ملزکاریکارڈ کرنٹ نوٹ شیٹ پرمنتقل کرکے بند کیا۔

(جاری ہے)

ماہین نے مزید بتایاکہ مجھے برطانیہ خطوط لکھنے پرڈانٹا گیااور جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد مجھے یک کمرے میں بند کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ظفرحجازی نے مجبورکرکے ریکارڈ میں ہیرپھیرکابیان لیا۔کمشنرطاہرمحمود نے مجھے ظفر حجازی کے دباؤ ڈالنے سے بچایا۔کمشنر ایس ای سی پی طاہر محمود نے کہاکہ ظفرحجازی کی ہدایت پرکیس کی تحقیقات پرانی تاریخوں میں بند کیں۔کیس جون 2016ء میں پرانی تاریخ 2013ء میں بند کیاگیا۔جبکہ چیئرمین کی ہدایت پرکیس کرنٹ نوٹ شیٹ پربند کیاجائے۔ایس ای سی پی کے علی عظیم نے کہاکہ ظفر حجازی نے ہدایت دی کہ کیس کرنٹ شیٹ نوٹ پربند کیاجائے۔