Live Updates

(ن) لیگ بند گلی میں جا چکی ہے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہی پڑ یگا ‘ چوہدری محمدسرور

جمعرات 27 جولائی 2017 16:54

(ن) لیگ بند گلی میں جا چکی ہے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہی پڑ یگا ‘ چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ بند گلی میں جا چکی ہے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہی پڑ یگا ‘پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر مر کوز ہے ہمیں سپر یم کورٹ سے انصاف کا سو فیصد یقین ہے ‘حکمران اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر عمران خان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر انکو منی کی کھانا پڑیگی ‘جے آئی ٹی اور سپر یم کورٹ میں (ن) لیگ کو اپنی بھر پور صفائی کا موقعہ ملا مگر انکے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ ضرور سامنے لاتی ‘کر پشن کے خلاف تحر یک کا کر یڈٹ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو ہی جاتاہے ۔

وہ تحر یک انصاف اربن لاہور کے دفتر میں شعبہ خواتین کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین کی سلونی بخاری ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید ‘مر کزی راہنما ولید اقبال اور میاں حماد اظہر سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر کے ہی دم لے گی اور کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے سپر یم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور پوری قوم نے دیکھ لیا کہ حکمران کر پشن میں پکڑ جا چکے ہیں اور نوازشر یف کیلئے بہتر ہو تا وہ پانامہ سیکنڈل آتے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے اور انکے خاندان کو اتنی رسوائی نہ ہوتی لیکن ان کیلئے اب بھی اچھا ہوگا وہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر نے کی بجائے اپنے عہدے سے الگ ہوجائے کیونکہ نوازشر یف کے پاس اب اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی سیاسی موت مرہی ہے اس لیے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم کو ان کر پٹ اور چور حکمرانوں سے بھی نجات ملے گی سلونی بخاری نے کہا کہ اگر (ن) لیگ والوں کے پاس لندن فلیٹس کا کوئی ریکارڈ ہوتا تو وہ کب کا عدالت میں پیش کر کے اپنی بے گناہی ثابت کر چکے ہوتے لیکن انکے پاس کوئی ریکارڈ نہیں اسی وجہ سی نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے اور اب (ن) لیگ اقتدار بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے لیکن انکے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :