آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے باوجود مشتاق سکھیراکا سر کاری گھر خالی کر نے سے انکار

نئے آئی جی عارف نواز فول پروف سیکیورٹی سے محروم‘مشتاق سکھیرا آئی جی کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ساڑھے تین ماہ ہو گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 16:54

آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے باوجود مشتاق سکھیراکا سر کاری گھر خالی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) ئی جی پنجاب کی تعیناتی کے باوجود مشتاق سکھیراکا سر کاری گھر خالی کر نے سے انکار جبکہ نئے آئی جی عارف نواز فول پروف سیکیورٹی سے بھی محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتاق سکھیرا کو آئی جی پنجاب کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ساڑھے تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انہوں نے تاحال آئی جی ہاس خالی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی تعنیاتی کے بعد اخلاقی لحاظ سے بھی مشتاق سکھیرا کو آئی جی ہاس خالی کر دینا چاہیے تھا۔ ملکی حالات کے پیش نظر آئی جی پنجاب کے لیے فول پروف سکیورٹی ہونی چاہیے دوسری جانب آئی جی ہاس کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی، پروٹوکول، خانساماں اور دیگرسرکاری گاڑیاں بھی مشتاق سکھیرا کے زیر استعمال ہیںواضح رہے کہ عہدے سے منسلک آفسر کو تبادلے یا ریٹائرمنٹ کے بعد دو ماہ میں گھر خالی کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :