جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اقاموں کی تفصیلات چھپانے پر اسحاق ڈار ‘ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نااہلی کے ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیئے

جمعرات 27 جولائی 2017 16:54

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اقاموں کی تفصیلات چھپانے پر اسحاق ڈار ‘ خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اقاموں کی تفصیلات چھپانے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نااہلی کے ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوادیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزرانے کاغذات نامزدگی میں بیرون ممالک ملازمتیں اور تنخواہیں ظاہر نہیں کیںاسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزرا اسمبلی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔

عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تینوں وزراکو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔