Live Updates

خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، پی ٹی آئی

خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں کمپنی کے ملازم ہیں، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ ہے،(ن) لیگ اقامہ لیگ میں تبدیلی ہوتی جا رہی ہے، خواجہ آصف نے پورے سیالکوٹ کو یرغمال بنارکھا ہے، احسن اقبال تاثر دیتے ہیں کہ ان کے جانے سے سی پیک ختم ہو جائے گا، وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے علامتی احتجاج کیا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری اور عثمان ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 16:54

خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں کمپنی کے ملازم ہیں، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ ہے،(ن) لیگ اقامہ لیگ میں تبدیلی ہوتی جا رہی ہے، خواجہ آصف نے پورے سیالکوٹ کو یرغمال بنارکھا ہے، احسن اقبال تاثر دیتے ہیں کہ ان کے جانے سے سی پیک ختم ہو جائے گا، وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے علامتی احتجاج کیا جائے گا اور مختلف شہروں میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے، پوری کابینہ عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں کمپنی کے ملازم ہیں، احسن اقبال تاثر دیتے ہیں کہ ان کے جانے سے سی پیک ختم ہو جائے گا، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے علامتی احتجاج کیا جائے گا اور مختلف شہروں میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے پورے سیالکوٹ کو یرغمال بنا رکھا ہے، مسلم لیگ (ن) اقامہ لیگ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے، گوشواروں میں جو اقامہ ظاہر کیا اس میں پیشہ کاروبار درج ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات