پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ‘

آمد ہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے خیبر تک بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ْپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید کی بات چیت

جمعرات 27 جولائی 2017 16:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے آمد ہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے خیبر تک بھر پور کامیابی حاصل کرئے گی۔ حویلی کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی پی نے آزاد کشمیر میں تین میڈ کل کالجز ، یونیورسٹیز ، کالجز اور ادارے بنائے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن کی ، نئی سڑکیں اور دیگر منصوبے تکمیل تک پہنچائے پیپلز پارٹی نے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ۔

جو آج زمین پر نظر آتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے گذشتہ انتخابات میں جھرلوٹھپے کے ذریعے پیپلز پارٹی کو کنا رے کیا گیا۔

(جاری ہے)

آج عوام خود پی پی کے دورکو سہنری قرار دے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم سیاست میں رواداری اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر ہو یا پاکستان حقیقی معنوں میں کام کئے ہیں پی پی نے غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پر کام کیا ہم زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی پی آئند ہ بھی حقیقی تبد یلی کے لیے اپنا کر دار ادا کرتی رہیگی ( ن ) لیگ یا تحریک انصاف ملکر بھی پی پی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں ۔