افغانستان میں دو مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب

افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی

جمعرات 27 جولائی 2017 16:35

افغانستان میں دو مغوی پاکستانی سفارت کار بازیاب
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) افغانستان میں اغوا کیے گئے دو پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو خود فون کرکے بازیابی کی اطلاع دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سفارت کار جان خان اور اعجاز محمد کو 16 جون کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ جلال آباد سے براستہ سڑک پاکستان آرہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ذاتی طور پر فون کیا اور بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دونوں اہلکاروں کا بازیاب کرایا۔افغان وزارت خارجہ نے اہلکاروں کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا جو جلد از جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے سفارتی اہلکاروں کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :