Live Updates

پاکستان میں صرف نئے لوگوں کوالیکشن لڑانا ممکن نہیں،ایسا چاند پرہی ہوسکتاہے،عمران خان

انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کوساتھ ملاناضروری ہوتاہے،اسٹریٹ پاور سے کسی بھی وقت انتشارپھیلاسکتاہوں لیکن ایسانہیں کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی کاغیرملکی میڈیا کوانٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 16:27

پاکستان میں صرف نئے لوگوں کوالیکشن لڑانا ممکن نہیں،ایسا چاند پرہی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں صرف نئے لوگوں کوالیکشن لڑانا ممکن نہیں، ایسا صرف چاند پرہی ہوسکتاہے، انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کوساتھ ملاناضروری ہوتاہے،اسٹریٹ پاور سے کسی بھی وقت انتشارپھیلاسکتاہوں لیکن ایسانہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیرملکی میڈیا کونٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں ایک بھی بندہ ایسا نہیں لیاگیاجس پرنیب میں بدعنوانی کامقدمہ ہو۔

انہوں نے اس بات کوتسلیم کوتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صرف نئے لوگوں کوالیکشن لڑانا ممکن نہیں، ایسا صرف چاند پرہی ہوسکتاہے۔عمران خان نے کہاکہ ہمیشہ روائتی سیاست کی مخالفت کی ہے روائتی سیاست دانوں کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست میں سیاسی خاندانوں کوساتھ ملاناضروری ہوتاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات