لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سے اسلحہ سپلائی کرنے والے 3ملزمان گرفتار

جمعرات 27 جولائی 2017 16:32

لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) لاڑکانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سے ہتھیار اور گولیاں سپلائی کر نے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے نائن ایم ایم اور تیس بور کی تین ہزار سے زائد گولیاں بر آمد کر لیں بر آمد ہونے والی گولیاں لاڑکانہ ڈویژن میں دہشت گردوں ،ڈاکووں اور قبائلی جھگڑے کرنے والے افراد کو سپلائی کی جانی تھی ،ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد سدوزئی نے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران خان کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے لاڑکانہ پولیس نے انٹیلی جنس بیس خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان ایکسپریس سے تین ملزمان نثار کھوسو،شیر عرف اصغر فوجی جتوئی اور خان جتوئی کو گرفتار کرتے ہوئے نائن ایم ایم اور تیس بور کی تین ہزار سے زائد گولیاں بر آمد کیں گرفتار ملزمان میں سے نثار کھوسو کا تعلق کراچی جن کے شیر عرف اصغر کھوسو اور خان جتوئی کا تعلق لاڑکانہ سے تھا ،ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کے گرفتار ملزم نثار کھوسو کراچی سے اسلحہ لاڑکانہ سمیت دیگر علاقوں ٹرین کے ذریعے سپلائی کرتا تھا جب کے شیر عرف اصغر فوجی کھوسو لاڑکانہ ڈویژن میں اسلحہ دہشت گردوں،ڈاکووں اور قبائلی جھگڑے کرنے والے افراد کو اسلحہ سپلائی کرتا تھا جب کے تیسرا ملزم خان جتوئی سہولت کار کے طور پر ان دونوں کے ساتھ رابطے میں تھا ملزمان نے دس سے زائد بار ٹرین کے ذریعے اسلحہ سپلائی کر نے کا اعتراف بھی کیا ہے جب کے ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں انہوں نے کہا کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی میں بھی کاروائی کر نے کے ساتھ ساتھ آئی جی ریلوے کو بھی خط لکھا جائے گا کے ٹرینوں کے اندر سامان کی مکمل چیکنگ کی جائے اور ہتھیار سپلائی کر نے والے ایسے افراد کی مدد کر نے والے ریلوے پولیس کے عملداروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :