پشاورہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس کاٹرائل مردان سے ہری پور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 27 جولائی 2017 16:26

پشاورہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس کاٹرائل مردان سے ہری پور منتقل کرنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پشاورہائی کورٹ نے مشال خان قتل کیس کاٹرائل مردان سے ہری پور منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔پشاورہائی کورٹ میں مشال کیس مردان سے منتقلی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست کی سماعت پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مشال خان کے والد اقبال خان اور وکیل عبدالطیف آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کوبتایا گیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث مردان میں کیس کی پیروی نہیں کرسکتے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پشاور عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے مشال کیس کاٹرائل مردان کی بجائے ہری پور میں کرنے کے کاحکم دیدیا،انسداددہشت گردی عدالت ایبٹ آبادکیس کی سماعت کریگا۔

متعلقہ عنوان :