سیالکوٹ:شوہرنےشادی کے چند دن بعد بیوی کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا،خاتون ہسپتال منتقل

تیزاب سے خاتون کا چہرہ شدید متاثر،ملزم فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 16:12

سیالکوٹ:شوہرنےشادی کے چند دن بعد بیوی کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا،خاتون ..
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : سیالکوٹ کے علاقے نیکا پورہ میں شوہرنے مبینہ طور پر بیوی کے چہرے پرتیزاب پھینک دیا،جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے میں شوہر کی جانب سے بیوی کے چہرے پرتیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

جس سے خاتون کا چہرہ شدید متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر مجھ سے دوسری شادی کی تھی۔ دوسری شادی کو بھی صرف ایک ہفتہ ہوا ہے۔ گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ تاہم اسی طرح جھگڑے کے دوران ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔ ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ متاثرہ خاتون کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :