مجاہداول سردارعبدالقیوم جنوبی ایشیاء کے عظیم لیڈر ہیں ‘

مجاہد اول کی سیاسی زندگی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے لیئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے ‘مسلم کانفرنس اورسردارعتیق سے اختلاف ہے مگر مجاہداول کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں رکن آزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی کی بات چیت

جمعرات 27 جولائی 2017 16:15

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) رکن آزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے کہا کہ مجاہداول سردارعبدالقیوم خان جنوب ایشیاء کے عظیم لیڈر ہیں اور وہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیئے قابل احترام ہیں مجاہد اول کی سیاسی زندگی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے لیئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے مسلم کانفرنس اورسردارعتیق سے اختلاف ہے مگر مجاہداول کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی سردارمحمدعبدالقیوم خان نے ہم سے کوئی رنجش رکھی ہے وہ ریاست کے زیرک سیاست دان ہیں ان کی برسی میں پاکستان بھر سے مسلم لیگ(ن)،پی پی،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران وعہدے داران آئے میں نے مسلم لیگ(ن)کی حیثیت سے نہیں بلکہ ذاتی وخاندانی حیثیت سے برسی میں شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ جن کے پیٹ میں مروڑیں پڑھ رہی ہیں انہیں پڑھتی رہیں ہم نے اپنی سوچ وفکر کے تحت کام کرنا ہے سیاست میں نابلد لوگوں سے سرٹیفکیٹ نہیں لے سکتے انہوں نے کہا کہ سیاست میں روادری نہ ہوتو لوگ ایک دوسرے کو کھا جائیں جو نہیں غازی آباد نہیں جاتا نہ جائے ہم کسی کو جبرا نہیں لے جاسکتے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنواز شریف اوروفاقی وزراء مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان کی قدرکرتے تھے نظریاتی اختلافات سردارعتیق احمدخان سے ہے مجاہداول کی ذات اختلاف سے مبریٰ ہے ۔

متعلقہ عنوان :