کامران خان 1990 میں سات ہزار روپے ماہانہ لے کر مخبریاں کرتا تھا۔ ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 16:09

کامران خان 1990 میں سات ہزار روپے ماہانہ لے کر مخبریاں کرتا تھا۔ ملٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے سابق سربراہ بریگیڈئیر (ر) حامد سعید نے کہا کہ 1990 میں کامران خان میرے پے رول پر تھا اور 7 ہزار روپے ماہانہ مجھ سے وصول کرتا تھا ، انہوں نے بتایا کہ میں انہیں سات ہزار روپے ماہانہ چھوٹی موٹی خبروں اور مخبریوں کے لیے دیتا تھا۔

(جاری ہے)

کامران خان نے اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا تھا اور ہمیں تھوڑی بہت معلومات مل جاتی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرا لیول نہیں تھا کہ میں ان سے ڈیل کرتا ۔ان سے میرے ماتحت لوگ ڈیل کرتے تھے جن میں لیفٹننٹ، کرنل اور میجر شامل ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: