Live Updates

جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں‘

عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے‘ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں‘ کارکن سڑکوں پر آنے کیلئے ایک کال کے منتظر ہیں، تحریک اصاف کے رہنما فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 15:43

جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک اصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں‘ عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے‘ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں‘ کارکن سڑکوں پر آنے کے لئے ایک کال کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حنیف عباسی نے جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹا ایفی ڈیفٹ جمع کرایا۔

جہانگیر ترین کی کسی کمپنی کا نام پاناما پیپرز میں نہیں۔ حنیف عباسی نے ایس ای سی پی سے دستاویزات چوری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ کارکن سڑکوں پر آنے کے لئے ایک کال کے منتظر ہیں۔ لگتا ہے ساری کابینہ تین تین نوکریاں کررہی ہے پوری کابینہ اقامہ پر بیٹھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات