محکمہ داخلہ پنجاب کا ڈی سی اوزکوچھٹیوں سے قبل اسکولوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 15:31

محکمہ داخلہ پنجاب کا ڈی سی اوزکوچھٹیوں سے قبل اسکولوں کی سکیورٹی یقینی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خبردار کیا ہے کہ چھٹیوں سے قبل اسکولوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کوخط ارسال کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس ے مطابق محکمہ داخلہ کے خط کے متن کے تحت صوبہ کے تمام ضلعی افسران اسکول کھلنے سے پہلے عمارت کی سیکیورٹی مکمل یقینی بنائیں۔ جبکہ اے پلس کیٹیگری اسکولوں کا سیکیورٹی آڈٹ بھی جلد مکمل کیاجائے۔محکمہ داخلہ کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اسکولوں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :